قصائیوں کی من مانی کے دن اب ختم، جانوروں کو ذبح کرنے کیلئے ذبح مشینی آگئیں

muhammad ali محمد علی بدھ 9 ستمبر 2015 23:08

قصائیوں کی من مانی کے دن اب ختم، جانوروں کو ذبح کرنے کیلئے ذبح مشینی ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 9ستمبر 2015 ء) جانوروں کو ذبح کرنے کیلئے اب ذبح مشینی آگئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عید الاضحی پر دیکھا جاتا ہے کہ جانوروں کی قربانی کے لیے عوام کو قصائیوں کی من مانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تاہم اب اس حوالے سے لوگوں کیلئے ایک خوشخبری ہے۔ عید کے موقع پر اب لوگوں کو قصائیوں کی من مانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

کراچی میں جانوروں کو ذبح کرنے کیلئے ذبح مشینی کا استعمال شروع ہوگیا ہے جہاں انتہائی قلیل وقت میں صرف 3 ہزار روپے کے عوض بڑے سے بڑے جانور کو ذبح کروایا جاسکتا ہے۔ ان جدید ذبح خانوں میں ایک دن میں کم از کم 500 گائیں ذبح کی جاسکتی ہیں۔ پاکستان میں پہلی مرتبہ ایسے جدید ذبح خانے کو جماعت اسلامی کے فلاحی ادارے الخدمت فاونڈیشن کی جانب سے متعارف کروایا گیا ہے۔