لاہور پولیس نے چینی خاتون سے 5 کروڑ روپے کا فراڈ کرنے والے 4افرادکو گرفتار کرلیا

لاہور کے شہری نے انٹرنیٹ پر چینی خاتون سے شادی کی ،3 دیوروں نے خاتون کے بھائی سے5کروڑ کاسامان منگوا کر غائب کر دیا

بدھ 9 ستمبر 2015 23:10

لاہور پولیس نے چینی خاتون سے 5 کروڑ روپے کا فراڈ کرنے والے 4افرادکو گرفتار ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) لاہور پولیس نے چینی خاتون سے 5 کروڑ روپے کا فراڈ کرنے والے شوہر اور اس کے 3دیوروں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور کے شہری نے انٹرنیٹ پر چینی خاتون سے دوستی کی اور پھر اس سے شادی کرلی، جس کے بعد چینی خاتون کے شوہر اور اس کے تین دیوروں نے خاتون کے بھائی سے پانچ کروڑ کے کمبل منگوا کر غائب کر دیئے، جس پر چینی خاتون نے شوہر اور دیوروں کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے سیالکوٹ سے مسروقہ کمبل برآمد کرلئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان پہلے ڈبل شاہ کے ایجنٹ رہ چکے ہیں اور سزا یافتہ بھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :