ایس ای سی پی اوررفاہ یونیورسٹی کے مابین سرمایہ کاروں میں آگہی پیدا کرنے کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط

بدھ 9 ستمبر 2015 23:10

اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن پاکستان اوررفاہ یونیورسٹی کے مابین بدھ کے روز ایک مفاہمتی یا داشت پر دستخط کئے گئے ہیں جس کا مقصدطالب علموں میں بچتوں کی اہمیت کو اجاگرکرنااور سرمایہ کاری کرنے کے قانونی ذرائع سے متعلق آگہی پیدا کرنا ہے۔ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب رفاہ یونیورسٹی اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس پرایس ای سی پی کے کمشنر عاکف سعید اوررفاہ یونیورسٹی کے رجسٹرار انجنئیررفعت اﷲ خان نے دستخط کئے۔

(جاری ہے)

مفاہمتی یاداشت پر دستخط کے موقع پر ایس ای سی پی اور یونیورسٹی کے حکام بھی موجود تھے۔ اس پروگرام کے تحت یونیورسٹی کے طالب علموں کو بچتوں، سرمایہ کاری، فنانشل پلانگ اور کیپیٹل مارکیٹ کے متعلق آگہی دی جائے گی۔ اس موقع پر ایس ای سی پی کی کمشنر عاکف سعید نے طالب عملوں کو بچتوں اور سرمایہ کاری کے متعلق مزید معلومات کے لئے ایس ای سی پی کے انوسٹر ایجولیشن کے ویب پورٹل جمع پونجی پر بھی بریفنگ دی ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل میں فنانشل پلانگ کی اہمیت کے بارے میں آگاہی اور شعور پیدا کرنے کے لئے ایس ای سی پی کا انوسٹر ایجوکیشن پروگرام اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :