ٹی وی چینلز پر دکھائے جانے والے کرائم شوز ایک باقاعدہ سازش کے تحت شروع کیے گئے، معروف صحافی نے تہلکہ خیر انکشاف کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 10 ستمبر 2015 11:24

ٹی وی چینلز پر دکھائے جانے والے کرائم شوز ایک باقاعدہ سازش کے تحت شروع ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 ستمبر 2015 ء): پاکستان کے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹی وی چینلز بھی ملک میں ہونے والی کرپشن کا ذمہ دار ہے.ایک وقت میں میڈیا کو بھی اربوں،کھربوں روپے سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میڈیا چینلز کو بھی اربوں روپے دئے جاتے رہے ہیں اور میڈیا چینلز پر شروع کیے جانے والے کرائم شوز بھی ایک سازش کے تحت شروع کیے گئے ہیں تاکہ عوام کی توجہ بڑے جرائم کی جانب مبذول نہ ہو۔

شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ کرائم شوز میں ہمیشہ چھوٹے چھوٹے جرائم یعنی لڑکے کا تیزاب پھینکنا، لڑکی کا بھاگ جانا، ساس بہو کے جھگڑے ہی دکھائے جاتے ہیں۔ آج تک کسی کرائم شو میں یہ نہیں دکھایا گیا کہ کوئی کروڑوں، اربوں روپے لے کر ملک سے باہر بھاگ گیا۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی سنئیے: