حکو مت پا کستا ن نے چین کو گوادر میں43سالہ لیز پر809 ہیکٹر زمین دے دی
جمعرات 10 ستمبر 2015 11:37
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) چین نے پاکستان سے گوادر میں 43 سال کی لیز پر 809 ہیکٹر زمین حاصل کرلی۔برطانوی دفاعی جریدے ’آئی ایچ ایس ‘کی رپورٹ کے مطابق گوادر بندر گاہ پر پہلے فری اقتصادی زون کی تعمیر کے لئے چین نے پاکستان سے 43 سال کے لئے 809 ہیکٹر(1999ایکڑز) زمین لیز پر حاصل کرلی ہے۔پورٹ اتھارٹی کے مطابق فری اکنامک زون کے بنیادی ڈھانچے اور اقتصادی پروسیسنگ زون کی تعمیر پر 3ارب65کروڑ روپے سے زائد(35ملین ڈالر) کی لاگت آئے گی۔
جریدے نے چینی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ گوادر پورٹ اتھارٹی نے جون میں 607 ہیکٹر زمین حاصل کی اور 202 ہیکٹرجلد ہی حاصل کرلی جائے گی۔ تمام زمین پاکستان بحریہ اور بلوچستان میں کنٹینر ڈپو سے حاصل کی گئی ہیں۔(جاری ہے)
جریدے نے پاکستان کے اعلیٰ معاشی حکام کے مقامی میڈیا کو دیئے گئے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھاہے کہ گوادر پر اپنے پہلے فری اکنامک زون کی تعمیر کی ضرورت کو مکمل کرنے لئے چین کومزید پانچ سو ایکڑز زمین جلد لیز پر دے دی جائے گی۔
اس طرح چینی کمپنیوں کومجموعی طور پر 25سو ایکڑ زمین لیز پردی جائے گی۔رواں برس اپریل میں چین نے چالیس سال کی مدت تک پاکستان کی گوادر پورٹ پر کام کرنے کے حقوق حاصل کئے۔ یہ بندرگاہ چین کو خلیجی ممالک تک رسائی دے گی۔بیجنگ اور اسلام آباد کے درمیان 46ارب ڈالر کے اکنامک کوریڈور منصوبے میں سے 82ارب روپے گوادر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر استعمال کیے جائیں گے۔دنیا کے تیل کی تقریباً 20 فیصدگزرگاہ گوادر ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملکی ترقی میں نجی شعبے اور صنعت کا کردار انتہائی اہم ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
حکومت میں ہوتے ہوئے پی ٹی آئی سے بات کرنے کو تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی چین کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین سے ملاقات
-
مریم نواز نے پنجاب کے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کیلئے تاجر دوست سکیم کو کامیاب بنانے کیلئے پر عزم ہیں،محمد اورنگزیب
-
دھاندلی کی اسمبلیاں قبول نہیں ہیں،فیصلے ایوان نہیں میدان میں ہونگے،مولانافضل الرحمان
-
آئی ایم ایف نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن پر ٹیکس لگانے کانیا مطالبہ کر دیا
-
مشرقی یروشلم میں آتش زنی کے بعد امدادی ادارے ’انرا‘ کا دفتر بند
-
براعظم ہائے امریکہ میں ہجرت اور جبری نقل مکانی میں علاقائی تعاون اہم
-
یہ ہے 9 مئی کا اصل کمال
-
9 مئی کے نتیجے میں ن لیگ، پیپلز پارٹی کے درجنوں بیروزگاروں کا روزگار لگ گیا
-
9 مئی کو قوم نے سنجیدگی سے لیا ہوتا تو 8فروری کو لوگ پی ٹی آئی کو اکثریتی جماعت بنا کر اسمبلی میں نہ بھیجتے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.