میپل لیف سیمنٹ کو گزشتہ مالی سال کے دوران 3ارب 50 کروڑ روپے کا منافع

جمعرات 10 ستمبر 2015 11:51

اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) میپل لیف سیمنٹ نے 30 جون2015ء کو ختم ہونے والی مالی سال کے دوران 3ارب 50 کروڑ روپے کا منافع کمایا ہے جس کی بنیادی وجہ سیمنٹ کی فروخت میں اضافہ اور کوئلے کی قیمتوں میں کمی ہے۔

(جاری ہے)

کراچی سٹاک ایکسچینج کو بھیجے جانے والی کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق دوران سال کمپنی کو بعد از ٹیکس 3ارب50کروڑ روپے کا منافع حاصل ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کیلئے کمپنی کی فی حصص آمدنی میں22فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس کی فی حصص آمدنی6.5 روپے تک بڑھ گئی ہے جبکہ مالی سال2013-14ء کے دوراپن کمپنی کو2ارب80کروڑ روپے کا منافع حاصل ہواتھا اور اس کی فی حصص آمدنی5.4 روپے رہی تھی۔