قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ میں کل پانچ میچ کھیلے جائیں گے

جمعرات 10 ستمبر 2015 12:42

قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ میں کل پانچ میچ کھیلے جائیں گے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام قومی ٹی ٹونٹی کپ میں کل جمعہ کو پانچ میچ راولپنڈی اور اسلام آباد میں ایک ساتھ کھیلے جائیں گے۔ اسلام آباد کے ڈائمنڈکرکٹ گراؤنڈ میں دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ ملتان اور بہاولپور کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں کراچی وائٹس اور حیدرآباد کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی جبکہ راولپنڈی سٹیڈیم میں تین میچ ہونگے پہلے میچ میں ایبٹ آباد اور فیصل آبادکے درمیان مقابلہ ہو گا۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں پشاور کا مقابلہ لاہور وائٹس سے ہوگا جبکہ تیسرے میچ میں اسلام آباد اور کراچی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی، ملک بھر سے 12 ٹیمیں قومی چیمپئن بننے کیلئے ایکشن میں دکھائی دے رہی ہیں، ان ٹیموں کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں حیدرآباد ریجن، ملتان ریجن، کراچی وائٹس، سیالکوٹ ریجن، بہاولپور ریجن، راولپنڈی ریجن جبکہ گروپ بی میں ایبٹ آباد ریجن، کراچی ریجن بلیوز، لاہور وائٹس، اسلام آباد ریجن، فیصل آباد ریجن، پشاور ریجن شامل ہیں، ہر گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کریں گی، 13 ستمبر تک لیگ میچز کھیلے جائیں گے اور اس کے بعد دونوں سیمی فائنلز 14 ستمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ قومی چیمپئن کا فیصلہ 15 ستمبر کو فائنل میں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :