بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پھر پاکستانی کرکٹرز سے امید لگا لی

جمعرات 10 ستمبر 2015 12:48

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پھر پاکستانی کرکٹرز سے امید لگا لی

ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کے لیے ایک بار پھر پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ معاہدوں کی امید لگا لی ۔ بنگلہ دیش پریمئیر لیگ دو سال کے کے وقفے کے بعد 25 نومبر سے 25 دسمبر تک کھیلی جائیگی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کا سیکورٹی وفد پاکستان میں انتظامات سے مطمعن ہے اور ویمن ٹیم پاکستان بھیجنے پر رضا مند ہو جائے گا تاہم حتمی فیصلے سے قبل بی سی بی پاکستان کرکٹ بورڈ سے ڈیل کریگا کہ پاکستان کے کرکٹرز کو بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کھیلنے کی اجازت دی جائے ۔ اس حوالے سے بنگلادیشی بورڈ پر امید ہے کہ وہ پی سی بی کے ساتھ یہ معاہدہ کرنے میں ضرور کامیاب ہو جائیں گے اور بی پی ایل میں پاکستان کے کرکٹرز ایکشن میں دکھائی دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :