سعودی عرب : 5 سالہ بچہ گاڑی میں گھٹن کے باعث دم توڑ گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 10 ستمبر 2015 12:53

سعودی عرب : 5 سالہ بچہ گاڑی میں گھٹن کے باعث دم توڑ گیا

سعودی عرب (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 ستمبر 2015 ء) : سعودی شہر طائف میں ایک دل سوز واقعہ پیش آیا . 5 سالہ بچہ گاڑی میں گھٹن ہونے کے باعث دم توڑ گیا. تفصیلات کے مطابق گھٹن کے باعث مرنے والے بچے کے باپ نے بتایا کہ میں اپنی اہلیہ اور بچوں کو اسکول چھوڑنے گیا ، واپسی پر پچھلی سیٹ پر سوئے اپنے بیٹے کا خیال کیے بغیر ہی میں نے گاڑی کو لاک کیا اور گھر کے اندر چلا گیا.

(جاری ہے)

بعد ازاں بچے اسکول سے آئے اور اپنے بھائی سے متعلق دریافت کیا جس دوران میرے دماغ کو ایک جھٹکا لگا اور میں سمجھ سکتا تھا کہ گاڑی میں موجود میرے بیٹے کے ساتھ کیا ہوا ہو گا. طائف کے ہیلتھ افئیر کے ترجمان نے بتایا کہ چلڈرن اسپتال میں ایک شخص اپنے 5 سالہ بیٹے کو گود میں لیے داخل ہوا تاہم ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ گھٹن کے باعث کچھ گھنٹے قبل ہی 5 سالہ بچہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا.

متعلقہ عنوان :