ہندوستان ”بین ستان “ بن چکا ہے‘ سوناکشی سنہا

جمعرات 10 ستمبر 2015 13:07

ہندوستان ”بین ستان “ بن چکا ہے‘ سوناکشی سنہا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء)بالی وڈ کی اداکارہ سوناکشی سنہا نے سوال اٹھایا ہے کہ ہندوستان میں جہالت یا غفلت پر پابندی کیوں نہیں ہے۔انھوں نے بھارت میں آئے دن پابندیوں کے مد نظر یہ ٹویٹ کیا ہے اور ہندوستان کو ’بین ستان‘ بتایا ہے۔سوناکشی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ جہالت یا غفلت پر پابندی کیوں نہیں ہے؟ آسام کے سیلاب متاثرین کا کیا ہوا؟ترجیحات طے کی جائیں، ترجیحات۔

سوناکشی سنہا ٹویٹر پرٹرینڈ کر رہی ہیں اور انھیں بہت سے لوگوں کی جانب سے سخت مخالفت کا سامنا ہے۔اس سے قبل اداکارہ سونم کپور نے بھی گوشت کی فروخت پر لگائی جانے والی پابندی کے خلاف ٹویٹ کیا تھا۔سوناکشی کے اس ٹویٹ کو بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر میں گوشت کی فروخت پر پابندی کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے حالانکہ کہ انھوں نے براہ راست اس پر کچھ نہیں کہا ہے۔

(جاری ہے)

سونم کپور نے اپنے ٹویٹ کے جواب میں ناقدین کو بہت سخت سست کہا ہے-ایک اور ٹویٹ میں سوناکشی نے لکھا ہے: ’یہ ایک آزاد ملک ہے! بین ستان میں خوش آمدید ... میرا مطلب بھارت ... سٹوپڈ خودساختہ درست۔ممبئی کے مضافات میرا بھیندر میں جین مسلک پر چلنے والی برادری کے تہوار کے دوران ممبئی کی میونسپل کارپوریشن نے آٹھ دنوں کے لیے گوشت کی فروخت پر مکمل طور پر پابندی لگا دی ہے۔اس پابندی کے دوران مرغ اور بکرے سمیت کسی بھی طرح کا گوشت فروخت نہیں ہو سکے گا۔ پابندی کی وجہ سے ریاست میں بی جے پی اور اس کی اتحادی پارٹی شیوسینا میں اختلافات پیدا ہو گیا ہے۔مہاراشٹر کی بی جے پی حکومت نے ریاست میں بیف پر پہلے ہی مکمل پابندی لگا رکھی ہے۔