انجلینا جولی جنسی تشدد کے حوالے سے مہم میں مصروف

جمعرات 10 ستمبر 2015 13:07

انجلینا جولی جنسی تشدد کے حوالے سے مہم میں مصروف

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ انجلینا جولی جنسی تشدد کے حوالے سے جاری مہم میں مصروف ہوگئیں،برطانوی ہاؤس آف لارڈز میں آواز اٹھائی،اداکارہ انجلینا جولی اور برطانوی سیکرٹری خارجہ ویلیم ہیگ نے جنسی تشدد سے متعلق نہ صرف ہاؤس کو آگاہ کیا بلکہ اس کی روک تھام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا،اس موقع پر انجلینا جولی نے جنسی تشدد کیخلاف برطانوی حکومت کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ اس مسئلے پر دیگر ملک بھی برطانیہ کی طرح مثال قائم کریں گے۔