بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ برطانوی نژاد بالی ووڈ اداکارہ کی زلفوں کے اسیر ہوگئے

جمعرات 10 ستمبر 2015 13:10

بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ برطانوی نژاد بالی ووڈ اداکارہ کی زلفوں کے اسیر ..

کلکتہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) کرکٹروں اور اداکاروں میں تعلقات استوار ہونا عام بات ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ بھارتی کرکٹرز بھی بولی ووڈ کی حسیناؤں کی زلفوں کے اسیر بنتے رہے ہیں ۔ بھارتی کرکٹر ظہیر خان اور ایشا شروانی اور ہربجن سنگھ اور گیتا بسرا کے بعد آجکل سب سے زیادہ مشہور جوڑی ویرات کھولی اور انوشکا شرما کی ہے ۔

ذرائع کے مطابق کرکٹر یوراج سنگھ ایک بار پھر سے بولی ووڈ میں محبت کی اننگ کھیلنے واپس پہنچ چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے ماضی میں یوراج سنگھ اور بولی ووڈ حسینہ کم شرما کے درمیان ایک عرصے تک معاشقہ چلتا رہا تھا تاہم آج کل یوراج سنگھ ہیزل کیچ کی زلفوں کے اسیر ہو چکے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق کرکٹر اور اداکارہ کے درمیان تعلقات استوار ہو ئے اگرچہ کچھ عرصہ گزر چکا ہے تاہم جوڑا ابھی تک اپنے تعلقات کی تصدیق سے انکاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق یوراج سنگھ ہیزل سے پہلے دیپکا پڈکون کے ساتھ بھی دیکھے جاتے رہے ہیں ۔ اداکارہ ہیزل نے سلمان خان کی فلم ’باڈی گارڈ ‘ میں کرینہ کپور کی سہیلی کا کردار ادا کیا تھا ۔ آج کل یوراج سنگھ اور ہیزل کو کئی اہم مقامات پر ساتھ دیکھا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :