ٹام کروز کی فلم ’مشن امپوسیبل‘ نے چین میں تہلکہ مچا دیا

جمعرات 10 ستمبر 2015 13:11

ٹام کروز کی فلم ’مشن امپوسیبل‘ نے چین میں تہلکہ مچا دیا

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء)دنیا بھر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد ہالی وڈ بلاک بسٹر فلم’ ’مشن امپوسیبل روگ نیشن“ نے چین میں بھی تہلکہ مچا دیا ہے۔

(جاری ہے)

چین میں ریلیز کے پہلے ہی دن فلم نے 18.5ملین ڈالر کا ریکارڈ بزنس کرکے ہالی وڈ کی تمام فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔دنیا بھر میں اپنی ریلیز کے بعد سے ’مشن امپوسیبل‘ 511ملین ڈالر سے زائد کما چکی ہے۔ پیرا ماؤنٹ اور اسکائی ڈانس کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ٹام کروز کے علاوہ جیریمی رینر، سیان ہیرس اور ایلک بالڈون نے شاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے۔