سلمان خان اور سونم کپور ایک ساتھ بہترین نظر آتے ہیں‘انیل کپور

جمعرات 10 ستمبر 2015 13:11

سلمان خان اور سونم کپور ایک ساتھ بہترین نظر آتے ہیں‘انیل کپور

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء)بالی ووڈ اداکار انیل کپور سلمان خان اور سونم کپور کی آنے والی فلم ”پریم رتن دھان پایو‘ ‘کے لیے بہت ہی بے چین ہیں کیونکہ ان کے خیال میں یہ جوڑی بہت زبردست ہے۔انیل کپور کا کہنا ہے کہ اداکار سلمان خان اور ان کی بیٹی اداکارہ سونم کپور ایک ساتھ بہترین نظر آتے ہیں۔بھارتی اخبار کے مطابق انیل کپور کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ سلمان خان اور سونم کپور اس سے پہلے بھی ایک ساتھ کام کرچکے ہیں اور دونوں ہی پرکشش اداکار ہیں جس کی وجہ سے وہ ایک ساتھ اچھے نظر آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ دیکھنے والوں کو سونم کی فلم ’پریم رتن دھان پایو‘ کافی پسند آئے گی۔یاد رہے کہ سلمان خان اور سونم کپور اس سے قبل سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’سانوریا‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔

(جاری ہے)

انیل کپور کا مزید کہنا تھا کہ فلم ’پریم رتن دھان پایو‘ کی ہدایات سورج برجاتیا دے رہے ہیں جس کی وجہ سے فلم اچھی ہوگی کیوں کہ وہ ایک بہترین ہدایت کار ہیں۔اپنی حال ہی میں ریلیز فلم ”ویلکم بیک“ کی کامیابی کے حوالے سے انیل کپور کا کہنا تھا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ لوگوں کو ان کی فلم اس حد تک پسند آئی اور فلم نے پاکس آفس پر اچھی کمائی کی جو تاحال جاری ہے۔فلم ’پریم رتن دھان پایو‘ 12 نومبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

سلمان خان اور سونم کپور ایک ساتھ بہترین نظر آتے ہیں‘انیل کپور