گلوکارہ کومل ملک نے اپنی نئی آڈیو میوزیکل البم مکمل کرنے کے بعد اس کی ویڈیو البم کی تیاریاں شروع کردیں

جمعرات 10 ستمبر 2015 13:22

گلوکارہ کومل ملک نے اپنی نئی آڈیو میوزیکل البم مکمل کرنے کے بعد اس کی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء ) گلوکارہ کومل ملک نے اپنی نئی آڈیو میوزیکل البم مکمل کرنے کے بعد اس کی ویڈیو البم کی تیاریاں شروع کردیں ۔مختلف ماڈلز کے ساتھ کومل ملک خودبھی ویڈیو البم میں پرفارم کریں گی ۔

(جاری ہے)

ان کی ویڈیو البم کی ریکارڈنگ شمالی علاقہ جات میں کی جائے گی اور دو گانوں کی البم کاغان میں واقع جھیل سیف الملوک کے قریب جوار میں کریں گی ۔ اس حوالے سے تمام تیاریوں کا حتمی شکل دیدی گئی ہیں اور رواں ہفتے ہی ان کی دو گانوں کی ویڈیو مکمل ہوجائے گی ۔