اداکارہ ریشم 46 برس کی ہو گئیں

جمعرات 10 ستمبر 2015 13:31

اداکارہ ریشم 46 برس کی ہو گئیں

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء ) لالی ووڈ اداکارہ ریشم 46 برس کی ہو گئیں ۔ سوشل میڈیا کے مطابق ریشم 10 ستمبر کو 1969کو فیصل آباد میں پیدا ہوئی اور بعدازاں وہ لاہور منتقل ہوگئیں ۔

(جاری ہے)

ریشم نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز پی ٹی وی سے کیا اورمتعدد ڈراموں میں کام کرنے کے بعدفلم انڈسٹری میں داخل ہوگئیں ۔ وہاں پربھی قسمت ان پر مہربان رہی اوران کی فلمیں کامیاب ہونے لگیں اوران کاشمار فلم انڈسٹری کی مقبول اداکاروں میں ہونے لگا اور آج بھی وہ ٹی وی اورفلم میں کام کررہی ہیں ۔ گزشتہ روز ریشم نے 46ویں منائی۔