ندیم بیگ کی فلم ”جوانی پھر نہیں آنی “ کے پروموشن کا آغاز کر دیا گیا
جمعرات 10 ستمبر 2015 13:31
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) ندیم بیگ کی فلم ”جوانی پھر نہیں آنی “ کے پروموشن کا آغاز کر دیا گیا۔ ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ اس فلم سے نیا ٹرینڈجنم لے گا،پاکستانی مداحوں کے لئے عیدکوتحفہ ثابت ہوگی۔پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے کا جانا پہچانا م اداکار ،ہدایتکار ندیم بیگ کی پہلی فیچر فلم”جوانی پھر نہیں آنی“ کی پروموشن کا باقائدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
جس میں فلم کی کاسٹ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اس موقع پر اداکار و فلمساز ہمایوں سعید ،سوہائے علی ابڑو، ثروت گیلانی، احمد علی بٹ، واسع چوہدری و دیگر فنکاروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم سے لالی ووڈ میں ایک نیا ٹرینڈ جنم لے گا اوریہ پاکستانی مداحوں کیلئے ایک منفرد فلم ثابت ہوگی۔(جاری ہے)
اب وقت بدل رہا ہے ،ہم نے فلم انڈسٹری کے لوگوں کو ایک نئی راہ دکھائی ہے۔
یہ رومانی و نغماتی فلم ہے جو ہماری طرف سے پاکستانی مداحوں کیلئے عید الاضحی کا شاندارتحفہ ثابت ہوگی۔ میکڈونلڈز کے جمیل احمد مغل نے کہا کہ وہ پاکستان کی نئی بلاک بسٹر فلم جوانی پھر نہیں آنی کو سپانسر کررہے ہیں تا ہم اس سپانسر شپ کی وجہ پاکستان میں فن و مزاح کو فروغ دینا ہے۔فلم کی کہانی ایسے چار دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو بوریت سے بیزار ہیں اور زندگی میں کچھ نیاچاہتے ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
-
ہدایتکار حسن طارق کی برسی منائی گئی
-
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش منایا گیا
-
چھوٹی عمر میں شادی پر اداکارہ کو کوئی افسوس نہیں ،اداکارہ سدرہ نیازی
-
سینسر بورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پر پابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
-
نورا فتیحی فوٹوگرافرز سے ناراض، الزام عائد کردیا
-
مادھوری کی وجہ سے یش چوپڑا کی فلم سے انکار غلطی تھی، منیشا کوئرالہ
-
اپنی فلم ’’کنگ ‘‘میں شاہ رخ خان ڈان کا کردار ادا کرینگے
-
اداکارہ امرخان نے وہاج علی کی تعریفوں کے پٴْل باندھ دیئے
-
اداکارہ ثناء جاوید نے ایک بار پھر سوئمنگ پول سے لطف اندوز ہوتے ہوئے تصویر شیئر کردی
-
ارپیتا سے شادی کسی لالچ میں نہیں کی‘: آیوش شرما کا الزامات پر ردِعمل
-
یہ خواہش کرنا بیٹا اداکار نہ بنے، منافقت نہیں ہے، یاسر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.