Live Updates

لودھراں: ن لیگی ٹکٹ ہولڈرز نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 10 ستمبر 2015 13:40

لودھراں: ن لیگی ٹکٹ ہولڈرز نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ ..

لودھراں (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 ستمبر 2015 ء) : ن لیگ کو ایک اور زبر دست جھٹکا اس وقت لگا جب ن لیگ کے دو ٹکٹ ہولڈرز نے وفاقی حکومت کی روایتی حریف جماعت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع لودھراں سے پی پی 210 اور 211 پر انتخابات لڑنے والے ن لیگی رہنماؤں حسن محمود اور رانا محمد اسلم نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے. ذرائع کے مطابق دونوں شخصیات نے یہ فیصلہ لودھراں میں پاکستان تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش نظر کیا ہے. دونوں رہنماؤں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان پریس کانفرنس میں کیا.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات