ویڈیو گیم" دِی وِچر3وائلڈ ہَنٹ" کانیاٹریلر ریلیز کر دیا گیا

جمعرات 10 ستمبر 2015 13:43

ویڈیو گیم" دِی وِچر3وائلڈ ہَنٹ" کانیاٹریلر ریلیز کر دیا گیا

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) ایکشن اور سنسنی سے بھرپور مشہور ویڈیو گیم سیریز "دی وِچر"کے تیسرے حصے " دِی وِچر3وائلڈ ہَنٹ" کانیا ٹریلر جاری کر دیاگیا ہے۔وارنر بروس انٹرٹینٹمنٹ کے تحت بننے والی یہ گیم ایک ناول سے ماخوذ ہے جس میں کئی نئے خطرناک مِشن اور ٹاسک متعارف کرائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو گیم ایک بہادرجنگجوخطرناک بلاؤں اور بھیڑیوں سے نمٹتا نظر آئے گا اس کے علاوہ دیگر کئی کردار بھی گیم میں شامل ہیں جوکھیلنے والوں کو ہائی لیول تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔

ہتھیاروں سے لیس ماہر نشانے باز شخص کی اپنے اہداف کو نشانہ بناتی یہ سنسنی خیز ویڈیو گیم ایکس باکس وَن، پلے اسٹیشن فوراور پی سی کیلئے موزوں یہ ویڈیو گیم13اکتوبرکو لانچ کر دیا جائے گا۔