پوٹھوار چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ، ماڈل ٹاؤن اور رائل پلیئرز کے درمیان میچ پرسوں کھیلا جائیگا

جمعرات 10 ستمبر 2015 13:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء)اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پوٹھوار چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں ماڈل ٹاؤن کلب اور رائل پلیئرز کی ٹیموں کے درمیان میچ ہفتہ کو ٹی اینڈ ٹی فٹ بال گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں 32 ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو آٹھ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ٹورنامنٹ ناک آؤٹ سسٹم پر کھیلا جا رہا ہے-