شطرنج کے کھلاڑی نے فراڈ کا انوکھا طریقہ ڈھونڈا مگر۔۔۔۔۔

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 10 ستمبر 2015 13:55

شطرنج کے کھلاڑی نے فراڈ کا انوکھا طریقہ ڈھونڈا مگر۔۔۔۔۔

امپیریا، اٹلی۔ شطرنج کے ٹورنامنٹ کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ایک کھلاڑی کو کو مبینہ طور پر خفیہ کیمرے اور مورس کوڈ کی مدد سے دھوکہ دہی پر ٹورنامنٹ سے نکال دیا گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل چیس فیسٹیول کے منتظمین نے بتایا کہ ریفری اسی وقت شبے میں پڑ گیا جب 51,366ویں رینک کا کھلاڑی ارکانجیلو ریکیارڈی اونچے رینک والے کھلاڑیوں کو ہرانے لگا۔

ریفری جین کوکورانٹ بتایا کہ جب ارکانجیلو بار باراپنا ہاتھ اپنی بغل کےنیچے لے جانے لگا اور ہلانے لگا تو میں مزید شک میں پڑ گیا اور جلد ہی معاملہ سمجھ گیا کہ وہ مورس کوڈ کے سگنل کو سمجھنے کے لیے ڈی کوڈ کر رہا ہے۔ارکانجیلو نے اپنے کپڑوں اور گلے میں خفیہ کیمرہ اور ڈیوائس چھپائی ہوئی تھی۔ یہ ڈیوائس اور کیمرہ باہر موجود کسی شخص کے زیر استعمال تھی۔

(جاری ہے)

جو ارکانجیلو کو سگنل بھیج رہاتھا۔ ارکانجیلو نے اخبار کو بتایا کہ دوسرے کھلاڑی اس کے ٹیلنٹ سے جلتے ہیں، اسی وجہ سے اس کی شکایت کی۔اس نے یہ بھی کہا کہ مجھے ہمیشہ سے اپنی ذہانت کا پتہ تھا مگر میں اس کا اظہار نہیں کر پاتا تھا۔ مجھے کھیلتے ہوئے 30 سال ہوگئے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مجھ میں کھیلنے کی لگن ہے۔تاہم اب میں نے یوگا اور دوسری مشقو ں کے ذریعے اپنے دماغ کو فکروں اور جذبات سے آزاد کر لیا ہے۔