5 سالہ بچوں نے گاڑی خریدنے کے لیے سکول کی دیوار کےنیچے سرنگ کھود لی

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 10 ستمبر 2015 13:57

5 سالہ بچوں   نے گاڑی خریدنے کے لیے سکول کی دیوار کےنیچے سرنگ کھود لی

ماگنیتوگورسک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر2015ء) روس۔ پولیس کے مطابق کے جی میں پڑھنے والے دو پانچ سالہ بچوں نے باغیچے میں استعمال ہونے والے کھدال کی مدد سے اپنے سکول کی باڑ کی نیچے سرنگ کھود لی۔ بچے سرنگ سے فرار ہو کرجیگوار گاڑی خریدنے کے لیے شوروم پہنچ گئے۔ پولیس کے مطابق بچے اپنے استادوں سے نظر بچا کر کئی دفعہ سکول کے صحن میں جاتےاور باڑ کے پاس سرنگ کی کھدائی کرتے رہے۔

کئی دن کی محنت کے بعد بچوں نے سرنگ کھودی اور سکول سے فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے سکول سے فرار ہو کر کئی میل دور پیدل چل کرجیگوار کے شوروم پہنچ گئے۔ایک عورت نے انہیں شوروم کے باہر کھڑے دیکھا اور پوچھا کہ وہ یہاں کیا کر رہے ہیں تو بچوں بتایا کہ انہیں گاڑی خریدنی ہے۔ بچوں کو پولیس اسٹیشن لے جایا گیا مگر اُن کے والدین کے آنے کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ بچوں کے ماں باپ نے سکول انتظامیہ یا اساتذہ کے خلاف کسی قسم کی شکایت درج نہیں کرائی تاہم محکمہ تعلیم نے سکول انتظامیہ کے خلاف ایکشن لے لیا ہے۔ انہوں نے کے جی گروپ ہیڈ کو نوکری سے نکال دیا جبکہ دوسرے لوگوں کو انتظامی نوٹس دے دیا ہے۔