ویرات کوہلی کو بھارتی ون ڈے ٹیم کی قیادت دینے پربھی غور

جمعرات 10 ستمبر 2015 14:02

ویرات کوہلی کو بھارتی ون ڈے ٹیم کی قیادت دینے پربھی غور

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء)سر ی لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں جیت کے بعد ویرات کوہلی کو بھارتی ون ڈے ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا امکا ن ہے ،تجربے کی کمی کے باعث تینوں فارمیٹس میں کپتانی کا آئیڈیا مسترد کر دیا گیا ویرات کوہلی کو مستقبل کے پیش نظر بھارتی ون ڈے ٹیم کی کپتانی دینے پر بھی غور شروع ہو گیا ہیبھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سلیکٹرز انہیں تینوں فارمیٹس کی قیادت دینا چاہتے تھے لیکن تجربے کی کمی کے سبب یہ آئیڈیا مسترد کردیا گیا اور اب اس کیلئے مناسب وقت کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہیں تینوں فارمیٹس کی کپتانی دینے پر غور کے دوران مہندر دھونی کو بھی نظر انداز نہیں کیا گیا جو کامیاب ترین قائد کے طور پر فرائض ادا کرتے رہیں گے البتہ آئندہ برس زیادہ تر میچز بھارت میں ہونے کے سبب کوہلی کو تینوں فارمیٹس میں قیادت کا منصب دیا جا سکتا ہے۔