سلوموشن ویڈیو بنوانے کے لیے منچلوں کو انوکھی حرکت

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 10 ستمبر 2015 14:08

سلوموشن ویڈیو بنوانے کے لیے منچلوں کو انوکھی حرکت

برمنگھم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر2015ء) الاباما، امریکا میں چند منچلے دوستوں نے سلو موشن ویڈیو بنوانے کے لیے اپنی گاڑی میں آگ لگائی اور گاڑی سمیت پانی میں گرتے ہوئے گاڑی سے چھلانگ لگادی۔

(جاری ہے)

جیکب ہرنگ نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے اس ویڈیو میں دوستوں کو پانی میں گرتی ہوئی جلتی ہوئی کار میں باہر جمپ لگاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ریڈٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے ہرنگ نے بتایاکہ یہ ویڈیو یوم مزدور کے ویک اینڈ پر ایک دوست کے فارم پر بنائی گئی۔ ہرنگ نے یہ بھی لکھا کہ ویڈیو بنانے کے بعد ایک ٹریکٹر کی مدد سے گاڑی کو جھیل میں سے نکالا گیا۔