اسلام آباد : الیکشن کمیشن اراکین کی تقرری آئینی ہے، آئینی مدت پوری کریں گے۔ چیف الیکشن کمشن سردار رضا خان نے الیکشن کمیشن اراکین کے استعفوں کا مطالبہ مسترد کر دیا۔
سمیرا فقیرحسین جمعرات 10 ستمبر 2015 14:51
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 ستمبر 2015 ء) : چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن کمیشن ممبران کے استعفے کے مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ممبران الیکشن کمیشن کی تقرری آئنی ہے لہٰذا ممبران اپنی آئینی مدت پوری کریں گے۔تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں سیاسی جماعتوں کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔
اجلاس میں دس سیاسی جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے۔تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ق) نے الیکشن کمیشن ممبران سے استعفے کے مطالبے کو ایک بار پھر دہرایا جسے سردار رضا خان نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن ممبران پر کسی کو اعتراض ہے تو وہ سپریم جوڈیشل کونسل سے رابطہ کر سکتا ہے، کسی کے مطالبے پر مستعفی نہیں ہوں گے۔(جاری ہے)
اجلاس کے دوران سیاسی جماعتوں نے بلدیاتی انتخابات میں انتظامیہ سے لئے گئے ریٹرننگ افسران پر شدید اعتراض کیا۔
سیاسی جماعتوں نے مطالبہ کیا کہ ر یٹرننگ افسران عدلیہ سے لئے جائیں۔ جس کے جواب میں چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ عدلیہ سے ریٹرننگ افسران لینے کی کوشش کی لیکن سپریم کورٹ نے ریٹرننگ افسران دینے سے انکار کر دیا۔ اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں نے مطالبہ کیا کہ ضابطہ اخلاق پر عملدر آمد کو یقینی بنایا جائے ، تمام سیاسی جماعتوں نے اتفاق کیا کہ شفاف انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو بااختیار ہونا چاہئیے. جبکہ اجلاس میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ اراکین اسمبلی پر اپنے حلقوں کے دورے کے لیے عائد کی گئی پابندی کا بھی خاتمہ کیا جائے.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.