الیکشن کمیشن کی جا نب سے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول پر دوبارہ نظرثانی کئے جانے کا امکان

جمعرات 10 ستمبر 2015 14:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول پر دوبارہ نظرثانی کئے جانے کا امکان ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن پنجاب اور سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی انتخابی مہم میں صوبائی و قومی اسمبلی کے ممبران کے براہ راست حصہ لینے اور دیگر ضابطہ اخلاق پر نظرثانی کرے گا جس کے باعث انتخابی عمل میں مزید رد و بدل کیا جا سکتا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کے علاوہ دیگر تمام ضمنی الیکشن کے ضابطہ اخلاق پر نظرثانی کرے گا ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ممبران قومی کی بلدیاتی انتخابات کی مہم میں حصہ لینے کے سپریم کورٹ کی بحال کردہ شق کے بعد قومی اسمبلی کی رکنیت کی حیثیت سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی پارٹی جلسے جلسوں میں حصہ لینیکے مجاز نہیں رہیں گے ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے رہنما عارف علوی نے میڈیا کو بتایا کہ یہ بات ناقابل یقین ہے کیونکہ انتخابی مہم کا اپوزیشن لیڈرز کو حصہ نہ لینے دینا ان کو بنیادی حقوق سے محروم رکھنے کے مترادف ہے ان کا مزید کہنا ہے کہ وہ نہ تو حکومت میں ہیں اور نہ ہی فنڈز کا کنٹرول کرنے کی اتھارٹی رکھتے ہیں ۔ مزیربراں وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات میں مذکورہ ضابطہ اخلاق کو سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا ۔

علاوہ ازیں پنجاب اور سندھ میں متعلقہ حکام سے حلف لیا جائے گا کہ منتخب نمائندگان کی سفارش پر انتخابات سے قبل کوئی بھی فنڈز جاری نہ کیا جائے جس حوالے سے وفاقی سیکرٹری پلاننگ اور سندھ اور پنجاب کے پلاننگ چیئرمین کو بھی یہ خط ارسال کئے جا چکے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ڈسٹرکٹ کوارڈیننس کی جانب محکمہ صحت میں کی جانے والی بھرتیوں کے حوالے کی گئی استدعا کو الیکشن کمیشن نے مسترد کر دیا اور حکم جاری کیا کہ ڈسٹرکٹ کواڈینیٹر آفیسر انتخابی عمل سے قبل کسی بھی بھی قسم کی بھرتی کے عمل کو نہیں ہونے دیئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :