روس کا پانچ دہائیوں بعد پاکستان میں تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کا اعلا ن

جمعرات 10 ستمبر 2015 15:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) روس پانچ دہائیوں کے بعد دوبارہ پاکستان کے تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کے علاوہ ملک بھر میں گیس پائپ لائن کا جال بچھانے پر بھی غور کر رہا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ملکوں کی حکومتیں اس حوالے سے بات چیت کے مراحل میں ہیں کیونکہ متعدد روسی کمپنیاں پاکستان کے پٹرولیم سیکٹرز اور دیگر ترقیاتی شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کو تیارہیں ۔

رپو رٹ کے مطابق گزشتہ روز ایک معروف روسی پٹرولیم کمپنی اور خیبرپختونخوا آئل گیس کمپنی لمٹیڈ کے درمیان ایک معاہدہ طے پا گیا ۔ جس کے تحت خیبرپختونخوا آئل گیس کمپنی لمٹیڈ اور روسی پٹرولیم کمپنی خیبرپختونخوا میں ریسرچ اور پیداواری شعبوں میں طویل المیعاد تعاون میں توسیع کرے گا ۔

(جاری ہے)

مزید برآں دونوں فریقین مشترکہ طور پر آئندہ لین دین میں تازہ ریسرچ اور رعایتی بلاکس کے لئے بولی ہو گی ۔

مزید برآں دونوں قیمتوں میں کئی دیگر معاہدے بھی طے پائے جن میں جیولاجیکل اور جیو فزیکل کے میدان میں کام ، ٹوڈی اور تھری ڈی کمپنی ڈیٹا کے حصول کے لئے منصوبے پر کام کے علاوہ ڈرلنگ سے متعلقہ خدمات شامل ہیں۔دونوں فرمیں مندرجہ بالا علاقوں میں قیام اور باہمی طور بہتر تعاون سے ترقی کو فروغ ملے گا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مخصوص تعاون کے ذریعے ہائیڈرو کاربن کھیتوں اور ماحولیاتی تحفظ اور پائیداری کے عمل کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ قدرتی وسائل کے موثر استعمال سمیت پاکستان کو اقتصادی صلاحیت کو مزید بہتر بنانا ہے ۔

مزید بتایا کہ دونوں کمپنیوں میں مختلف منصوبوں پر عملدرآمد مرحلہ وار کیا جائے گا جس کے لئے دونوں کمپنیوں پر مشتمل ایک مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا ۔ علاوہ ازیں روسی پٹرولیم کمپنی کے ساتھ بھی اسی طرح کا معاہدہ کیا گیا جس میں دوطرفہ باہمی امور پر اور وسیع تر پٹرولیم کے منصوبوں کے کام کا آغاز کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :