غیر پارلیمانی سیاسی جماعتوں کاالیکشن کمیشن کی طرف سے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات پر مشاورت کیلئے مدعو نہ کرنے پر احتجاج کا فیصلہ

جمعرات 10 ستمبر 2015 15:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) غیر پارلیمانی سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن کی طرف سے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات پر مشاورت کیلئے مدعو نہ کرنے پر احتجاج کا فیصلہ کر لیا ہے‘ اس حوالے سے حکمت عملی بھی طے کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تمام پارلیمانی جماعتوں کے نمائندوں کو مدعو کیا تھا تاہم ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے غیر پارلیمانی جماعتوں کو مدعو نہیں کیا جس پر چھوٹی اور غیر پارلیمانی جماعتوں نے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے موقف اپنایا ہے کہ غیر پارلیمانی جماعتیں بھی اس ملک کی سیاسی جماعتیں ہیں۔ سیاست کے اندر ان کا بھی پورا حق ہے اور سندھ‘ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور شرکت ان کا آئینی حق ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ان سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرنی چاہئے۔ تاہم الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے اندر نمائندگی نہ رکھنے والی سیاسی جماعتوں کو مشاورت کے لئے مدعو نہیں کیا تھا جس پر ان غیر پارلیمانی جماعتوں نے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے اور ضلعی سطح پر تمام نمائندوں اور سیاسیکارکنوں کو الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے لئے حکمت عملی کے حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :