ایمپلی فائر ایکٹ اور دفعہ 144کی خلاف ورزی کیس،عدم پیشی پر ڈی جے بٹ کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری

جمعرات 10 ستمبر 2015 16:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت نے ایمپلی فائر ایکٹ اور دفعہ 144کی خلاف ورزی کیس میں عدم پیشی پر ڈی جے بٹ کو دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اسلام آباد کے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں ایمپلی فائر ایکٹ اور دفعہ 144کی خلاف ورزی کیس کی سماعت ہوئی۔ مجسٹریٹ وقاص رشید نے ملزم ڈی جے بٹ کی عدم پیشی پر دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، عدالت نے ڈی جے بٹ کو گرفتار کر کے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دے دیا جبکہ عدم حاضری پر تفتیشی افسر کو بھی شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔