جیوانی اور گوادر ایئرپورٹس پر دہشت گردوں کے حملوں کے بعد ملک بھر کے حساس ایئرپورٹس میں سول ایوی ایشن کے ملازمین کا انتظامیہ سے فول پروف سیکورٹی کا مطالبہ
جمعرات 10 ستمبر 2015 16:26
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) جیوانی اور گوادر ایئرپورٹس پر دہشت گردوں کے حملوں کے بعد ملک بھر کے حساس ایئرپورٹس میں سول ایوی ایشن کے ملازمین نے انتظامیہ سے فول پروف سیکورٹی کا مطالبہ کیا ہے کہ انتہائی حساس ایئرپورٹس پر سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے ملازمین سمیت ان کے اہلخانہ کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں فوری طور پر انتظامات کئے جائیں ۔
جلد سیکورٹی فراہم نہ رکین پر کام چھوڑنے کی دھمکی دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے انتہائی حساس اور چھوٹے ایئرپورٹس جن میں پنجگور ، ڈی آئی خان ، ڈی جی خان ، گوادر ،جیوانی ایئرپورٹس شامل ہیں کے سول ایوی ایشن ملازمین نے انتظامیہ فول پروف اور مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔(جاری ہے)
اسلام آباد میں سول ایوی ایشن کے ملازمین کی تنظیم ایمپلائز یونٹی کے صدر راجہ آفص نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جیوانی اور گوادر جیسے حساس ایئرپورٹس پر دہشت گردی کے حملوں میں ملازمین کی شہادتوں کے بعد انتظامیہ نے سول ایوی ایشن کے ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے لئے سیکورٹی کے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے جس سے ان کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔
انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ ملک بھر کے تمام حساس ایئرپورٹس پر سول ایوی ایشن کے ملازمین کو تحفظ فراہم کیا جائے اور اس حوالے سے ملازمین سمیت ان کی رہائش گاہوں ار اہلخانہ کی سیکورٹی کو بھی یقینی بنایا جائے ۔ ملازمین نے تمام حساس ایئرپورٹس پر فوری طور پر سیکورٹی فراہم نہ کرنے پر کام چھوڑنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اپنے مطالبات کی منظوری تک حساس ایئرپورٹس پر کام نہیں کیا جائے گا اور اہلخانہ کی زندگیوں کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے ۔مزید اہم خبریں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.