اسلام آباد،سیشن عدالت نے منشیات فروشی کے دو ملزمان کو عدم ثبوت پر بری کر دیا

جمعرات 10 ستمبر 2015 16:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) اسلام آباد کے سیشن عدالت نے منشیات فروشی کے دو ملزمان کو عدم ثبوت پر بری کر دیا ۔ گزشتہ روز اسلام آباد کے سیشن جج تنویر میر نے منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزم ناصر علی کو عدم ثبوت پر رہا کر دیا ۔

(جاری ہے)

پولیس رپورٹ کے مطابق ناصر علی کو تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود سے 1050 گرام چرس کے ساتھ گرفتار ہوا تھا لیکن پولیس عدالت میں ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی جبکہ شعبان احمد کو کورال ٹاؤن کی حدود سے 1200گرام چرس کے ساتھ پکڑا گیا تھا لیکن پولیس کے ثبوت فراہم نہ کرنے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ خرم علی خان نے ملزم کو بری کر دیا۔