اسلام آباد، سول عدالت نے دو ملزمان کو ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا

جمعرات 10 ستمبر 2015 16:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) اسلام آباد کی سول عدالت نے چیک ڈس آنر ہونے ، پیسوں کے لین دین اور جعلی ویزے کا کام کرنے والے دو ملزمان کو ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا۔ ملزم سید سجاد حسین کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اور راقب خان کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ۔ اسلام آباد کے سینئر سول جج عبدالغفور کاکڑ نے ملزمان کے ریمانڈ منظور کئے ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے سب انسپکٹر آصف رضا نے سائلین کی شکایت پر ملزم راقب خان کو ایک لاکھ 20 ہزار روپے کے عوض جعلی ویزہ دینے کے الزام میں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جس پر عدالت نے ملزم کو ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا جبکہ ملزم سید سجاد حسین کو ایف آئی اے کے انسپکٹر راجہ واجد علی نے جعلی ویزہ کے کاروبار کے الزام میں پہلے جسمانی ریمانڈ پر لیا تھا اور تفتیش پوری نہ ہونے پر مزید 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کی درخواست دی تھی جس کو عدالت نے منظور کرتے ہوئے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :