پاکستان کرکٹ بورڈ نے وسیم اکرم ، رمیز راجہ کو پاکستان سپر لیگ کا سفیر مقرر کر دیا
جمعرات 10 ستمبر 2015 16:56
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10ستمبر ۔2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے سابق قائدین وسیم اکرم اور رمیز راجہ کو پاکستان سپر لیگ کا سفیر مقرر کر دیا ۔ لاہور میں پی سی بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے وسیم اکرم اور رمیض راجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 20ستمبر کو سپر لیگ کا لوگو لانچ ہوگا ، پی ایس ایل تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ،ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے بھر پور کوششیں کر رہے ہیں ، مذکورہ ٹورنامنٹ میں آئی سی سی کے رولز ہی چلیں گے ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وسیم اکرم اور رمیز راجہ کی پاکستان کے لئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں یہ دونوں کیا فیس لیں گے ۔ اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راﺅنڈر وسیم اکرم نے کہا کہ سپر لیگ کا پہلا سال ہے لہذا ہم چھوٹا سٹارٹ لینا چاہتے ہیں ، یہ یاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ پی سی ایل کا آئی پی ایل سے کوئی مقابلہ نہیں ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.