برآمدات میں مسلسل کمی ،وزراء اور برآمدکنندگان پریشان

جمعرات 10 ستمبر 2015 17:46

اسلام آباداُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) برآمدات میں مسلسل کمی سے وزرا اور برآمدکنندگان سب پریشان ہوگئے، وزیراعظم نے مذاکراتی ٹیم بنا کر تاجروں کے وفد کو ملاقات کے لئے اسلام آباد بلالیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے تمام بڑے برآمدی شعبوں سے تجاویز طلب کر لیں، اس ضمن میں متعلقہ وزرا کو ہدایت کی گئی ہے کہ برآمدکنندگان کے مسائل جلد حل کئے جائیں، تاکہ ملکی برآمدات کی ابترصورتحال پر فوری قابو پایا جاسکے۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں محمد ادریس کی سر براہی میں برآمدکنندگان کا وفد آج وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر سے ملاقات کریگا، جبکہ کل وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات ہوگی۔ `

متعلقہ عنوان :