صدر مملکت سے چیف جسٹس کی ملاقات ٗ ممنون حسین کی عدالت عظمیٰ کا اعلیٰ ترین منصب سنبھالنے پر مبارکباد

جمعرات 10 ستمبر 2015 18:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین سے چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس انور ظہیر جمالی نے ملاقات کی صدر مملکت نے انہیں عدالت عظمیٰ کا اعلیٰ ترین منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو حلف برداری تقریب کے بعد صدرِمملکت سے چیف جسٹس نے ملاقات بھی کی۔ صدرِمملکت نے انہیں عدالت عظمیٰ کا اعلیٰ ترین منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی اور توقع ظاہر کی کہ وہ اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان کی تاریخ میں دوسری مرتبہ حلف برداری کی تقریب کی ساری کارروائی اردو زبان میں ہوئی۔