پولیس اوررینجرز نے جھنگی سیداں میں مشترکہ آپریشن کے دور ان دس افراد گرفتار ٗ قبضے سے اسلحہ بر آمد

جمعرات 10 ستمبر 2015 18:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) پولیس اور رینجرز نے جھنگی سیداں میں مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 10 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ۔

(جاری ہے)

جمعرا ت کو جھنگی سیداں میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے مشترکہ سرچ آپریشن کیا گیا آپریشن میں 80 گھروں کی تلاشی اور750 افراد کے کوائف کی چھان بین کی گئی۔گھر گھر تلاشی کے دوران رینجرز نے 3 پستول، ایک ایس ایم جی، ایک ریپیٹر، ایک ریوالور اوردرجنوں گولیاں برآمد کرتے ہوئے 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :