نیب کے نوٹس کے بعد وزیر تعلیم اور کھیل رانا مشہود کے استعفیٰ بارے غوروخوض شروع

پنجاب حکومت کے خصوصی اجلاس میں رانا مشہود کے استعفے کے حوالے سے شرکا ء کی آرا دو حصوں میں تقسیم ہو گئی

جمعرات 10 ستمبر 2015 19:02

نیب کے نوٹس کے بعد وزیر تعلیم اور کھیل رانا مشہود کے استعفیٰ بارے غوروخوض ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء ) قومی احتساب بیورو کے نوٹس کے بعد صوبائی وزیر تعلیم اور کھیل رانا مشہود کے استعفیٰ بارے غوروخوض شروع کر دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کے خصوصی اجلاس میں رانا مشہود کے استعفے کے حوالے سے شرکا ء کی آرا دو حصوں میں تقسیم ہو گئی ۔

(جاری ہے)

ایک گروپ چاہتا ہے کہ پنجاب حکومت کو تحقیقات تک وزیر تعلیم اور کھیل سے استعفیٰ لے لینا چاہیے جبکہ دوسرے گروپ کی رائے میں اگر رانا مشہود سے استعفیٰ لیا گیا تو مستقبل میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق نیب کے نوٹس کو صوبائی وزیر کے استعفے کے لئے جواز نہیں بنایا جا سکتا۔ دوسری طرف رانا مشہود کا کہنا ہے کہ الزامات کی انکوائری میں ایف آئی اے اور ہائی کورٹ کی جانب سے سر خرو ہو چکا ہوں۔