قومی سلیکٹرز کا زمبابوے سیریز میں ون ڈے کپتان اظہر علی، سرفراز احمد اور اسد شفیق کو آرام کرانے پر غور
جمعرات 10 ستمبر 2015 19:48
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء )زمبابوے کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی، نائب کپتان سرفراز احمد اور بلے باز اسد شفیق کو آرام کرانے پر غور کر رہا ہے۔زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے قومی سلیکشن کمیٹی اور کوچ وقار یونس نے مشاورت شروع کردی ہے لیکن ٹیم کے انتخاب میں کسی حتمی نتیجے پر پہنچنے سے قبل ٹی ٹونٹی قائد شاہد آفریدی کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
اظہر علی، سرفراز احمد اور اسد شفیق فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جانے والے ہیں اور ان کی واپسی 25 یا 26 ستمبر کو ہو گی جبکہ قومی ٹیم کو 24 ستمبر کو ہرارے روانہ ہونا ہے جہاں وہ تین ٹی ٹونٹی اور تین ایک روزہ میچوں ہپر مشتمل سیریز کھیلے گی۔(جاری ہے)
قومی ٹیم مینجمنٹ انگلینڈ کے خلاف اکتوبر میں مشکل سیریز کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کھلاڑیوں کو آرام دینے پر غور کر رہی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ چیف سلیکٹر ہارون رشید، کوچ وقار یونس اور سلیکشن کمیٹی کے اراکین اس بات پر متفق ہیں کہ تینوں کو جلد بازی میں زمبابوے بھیجنے کا فیصلہ خطرے سے خالی نہیں ہو گا کیونکہ حج سے واپسی پر ہرارے کی طویل فلائٹ کے فوری بعد اوپر تلے میچز کھیلنا کھلاڑیوں کی فٹنس پر اثرانداز ہو سکتا ہے جس سے ان کی مشکلات میں اضافے کاخدشہ ہے۔اس سلسلے میں پی سی بی نے فیصلہ تینوں کھلاڑیوں پر چھوڑ دیا ہے اور اظہر علی جلد اس بارے میں بورڈ کو آگاہ کریں گے۔اگر اظہر اور سرفراز دونوں کو آرام کا موقع فراہم کیا جاتا ہے تو ایسی صورت میں قیادت کا تاج تجربہ کار یونس خان کے سر سج سکتا ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
چیمپئیزٹرافی 2025 ؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.