کرپشن خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، اس کو ختم کر کے عوام کو غربت سے نجات دلائیں گے، نیب صرف قوانین کی پاسداری کرنے والے ادارہ ہے ،، قوانین کو سامنے رکھتے ہوئے عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں
چیئرمین نیب قمر الزمان چوہدری کا اقوام متحدہ کے کرپشن سے متعلق ادارے کی کانفرنس سے خطاب
جمعرات 10 ستمبر 2015 20:06
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) قومی احتساب بیورو (نیب )کے چیئرمین قمر الزمان چوہدری نے کہا ہے کہ کرپشن خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، کرپشن کی لعنت کو ختم کر کے عوام کو غربت سے نجات دلائیں گے، نیب ایسا ادارہ ہے جو صرف قوانین کی پاسداری کرتا ہے، قوانین کو سامنے رکھتے ہوئے عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔
وہ جمعرات کو یہاں ایک مقامی ہوٹل میں اقوام متحدہ کے کرپشن سے متعلق ادارے کی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ چیئرمین نیب قمر الزمان چوہدری نے کہا کہ جہاں پر کرپشن ہو گی وہاں ہاتھ ڈالا جائے گا، ہم آج نامساعد حالات کے باوجود بھی کرپشن جیسی لعنت کو ختم کر کے ملک کو خوشحال بنانا چاہتے ہیں، عوام نے جو ذمہ داری ہمارے کندھوں پر ڈالی ہے اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں، کرپشن کی وجہ سے غربت جنم لے رہی ہے اور اس لعنت کو ختم کر کے غربت کو بھی ختم کیا جا سکتا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.