نندی پور پاور منصوبے میں تاخیر کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں: خواجہ آصف

muhammad ali محمد علی جمعرات 10 ستمبر 2015 20:36

نندی پور پاور منصوبے میں تاخیر کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں: خواجہ آصف

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10ستمبر 2015 ء) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نندی پور پاور منصوبے میں تاخیر کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر بجلی و پانی خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وہ نندی پور پاور منصوبے میں تاخیر کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

نندی پور منصوبے کی لاگت دسمبر 2014 تک 45 ارب اور پھر 49 ارب تک تھی جو اب 57 ارب تک پہنچ چکی ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نندی پور منصوبے کو آپریشنل کرنے کیلئے حکومت کو تھوڑا مزید انتظار کرلینا چاہیئے تھا۔

متعلقہ عنوان :