چین پاکستان اقتصادی راہداری پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس 15ستمبر کو طلب

جمعرات 10 ستمبر 2015 20:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس 15ستمبر کو طلب کر لیا گیا ہے جس میں کمیٹی کے چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

قائمقام سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے 9ستمبر کو یہ پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی تھی جو سینٹ اور قومی اسمبلی کی تحریک پر بنائی گئی اور اس میں چیئرمین سینٹ سے بھی مشاورت کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :