متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈو الہ یار زون کے قائم مقام زونل انچارج و اراکین زونل کمیٹی کا اظہار تعزیت

جمعرات 10 ستمبر 2015 21:16

ٹنڈو الہ یار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈو الہ یار زون کے قائم مقام زونل انچارج عبدالرحمان ایڈوکیٹ و اراکین زونل کمیٹی نے مرکزی الیکشن سیل کے رکن فیروز خانزادہ کی خالہ اور شعبہ خواتین ٹنڈو الہ یار کی انچارج شگفتہ فاطمہ کی والدہ بنیادی بیگم، یونٹ1-Bکے کارکن شاہد لطیف خانزادہ کے والد منظور احمد خانزادہ اور یونٹ1-Bکے یونٹ کمیٹی ممبر عدیم خورشید خانزادہ کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں قائم مقام زونل انچارج و اراکین زونل کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :