ٹو جی، تھری جی اور فور جی ایل ٹی ای ٹیکنالوجی میں فرق شاہد آفریدی نے آسان ترین طریقے سے بتا دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 10 ستمبر 2015 21:34

ٹو جی، تھری جی اور فور جی ایل ٹی ای ٹیکنالوجی میں فرق شاہد آفریدی نے ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10ستمبر 2015 ء) شاہد آفریدی نے ٹو جی، تھری جی اور فور جی ایل ٹی ای ٹیکنالوجی میں فرق آسان ترین طریقے سے بتا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا نیا اشتہار منظر عام پر آگیا ہے۔

(جاری ہے)

نئے اشتہار میں شاہد آفریدی اپنے انداز میں ٹو جی، تھری جی اور فور جی ایل ٹی ای ٹیکنالوجی میں فرق سمجھاتے ہوئے دکھائے گئے ہیں۔

شاہد آفریدی نے اپنے طریقے سے سمجھاتے ہوئے بتایا ہے کہ ٹو جی ٹیکنالوجی بالکل ٹیسٹ کرکٹ کی طرح ہے جس میں بہت سا وقت صرف ہوتا ہے۔ تھری جی ٹیکنالوجی ایک روزہ کرکٹ کی طرح ہے جس میں ٹیسٹ کرکٹ کے مقابلے میں کم وقت صرف ہوتا ہے جبکہ فور جی ایل ٹی ای ٹیکنالوجی بالکل انکے انداز کی طرح ٹی ٹوئنٹی کرکٹ جیسی ہے جو انتہائی تیز رفتار ہے۔

متعلقہ عنوان :