پاکستان پولیو میں 2014 میں 306 کیسز سے کم ہو کر اس سال 32 کیسز تک پہنچا ہے، یہ پولیو پروگرام کی بہتر کارکردگی کا ثبوت ہے، وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے پاکستان میں پولیو میں بہترین کارکردگی پر مبارکباد
جمعرات 10 ستمبر 2015 21:35
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء ) وزیر اعظم نواز شریف گزشتہ روز وزیر اعظم ہاؤس میں پولیو کی قومی ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں تمام وزراء اعلی اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال شریک تھے۔اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان پولیو میں 2014 میں 306 کیسز سے کم ہو کر اس سال 32 کیسز تک پہنچا ہے۔ جو کہ پولیو پروگرام کی بہتر کارکردگی کا ثبوت ہے۔
انہوں نے تمام وزراء اعلی کی کارکردگی کی تعریف کی اور بالخصوص وزیر اعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو کے کردار کو سراہا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ تمام بین الاقوامی ادارے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کر چکے ہیں۔ جو ہمارے لیے انتہائی حوصلہ افزا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اپریشن ضرب عضب اور شورش زدہ علاقوں میں پاک فوج کے عملی تعاون سے پولیو کی صورت حال کو یکسر بدلنے میں مدد ملی ہے۔
وزیر اعظم نے اس بات کا یقین دلایا کہ وفاقی حکومت اس پروگرام پر عمل درآمد کے لیے صوبوں کو تمام تر وسائل فراہم کرتی رہے گی۔ اور صوبائی حکومتوں سے بھی کہا کہ پولیو کے پروگرام کو اولین ترجیح دیں تاکہ ایک موذی مرض کے خاتمے کا ہدف حاصل ہو سکے۔ اس سے پہلے وزیر اعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو سنیٹر عائشہ رضا فاروق نے پاکستان کی پولیو کے خاتمے کے حوالے سے کارکردگی اور چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ نہ صرف پولیو کے کیسز میں 82 فیصد کمی آئی ہے بلکہ ماحول میں پولیو کے وائرس کی موجودگی 54 فیصد سے کم ہو کر 9 فیصد رہ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ باقی ماندہ چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے صوبائی حکومتوں کو اس مہم پر عمل درآمد کو مزید بہتر بنانا ہو گا۔ عائشہ رضا فاروق نے مزید کہا کہ اس حوالہ سے آئندہ 9 پولیو مہم میں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔ اجلاس سے تمام وزراء اعلی اور صوبائی اداروں کے نمائندوں نے بھی خطاب کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.