سینیٹر سراج الحق کی سینیٹر راجہ ظفر الحق کی اہلیہ کی وفات پر اُن کے گھر جاکر تعزیت

جمعرات 10 ستمبر 2015 21:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) امیر جماعتِ اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے چیئرمین سینیٹر راجہ ظفر الحق کے گھر جاکر اُن کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کی۔

(جاری ہے)

نائب امیر جماعتِ اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم اور امیر جماعتِ اسلامی اسلام آباد زبیر فاروق خان بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ سراج الحق کچھ دیر سینیٹر راجہ ظفر الحق کے ساتھ رہے اور باہمی دلچسپی کے اُمور پر بھی تبادلیہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :