سعودی عرب نے شامی پناہ گزینوں کی مدد کیلئے جرمنی میں 200 مساجد کے قیام کی پیش کردی

muhammad ali محمد علی جمعرات 10 ستمبر 2015 22:29

سعودی عرب نے شامی پناہ گزینوں کی مدد کیلئے جرمنی میں 200 مساجد کے قیام ..

ریاض(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10ستمبر 2015 ء) سعودی عرب نے شامی پناہ گزینوں کی مدد کیلئے جرمنی میں 200 مساجد کے قیام کی پیش کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ روز سے شامی پناہ گزینوں کو اپنے ممالک میں پناہ نہ دینے پر خلیجی ریاستوں کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سعودی عرب نے جرمنی کی جانب سے رخ کرنے والے شامی پناہ گزینوں کی مدد کیلئے 200 مساجد کے قیام کی پیش کش کی ہے۔

سعودی عرب کی جانب سے پیش کی گئی ہے کہ ہر 100 پناہ گزینوں کیلئے جرمنی میں 1 مسجد قائم کی جائے گی۔ سعودی حکومتی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ سعودی عرب شامہ پناہ گزینوں کو اپنے ملک میں داخل نہیں ہونے دیتا۔ شام میں جنگ کی شروعات کے بعد سے سعودی عرب میں 5 لاکھ کے قریب شامی شہریوں کو روزگار فراہم کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :