حکومت اور ہڑتالی ڈاکٹرز مابین مذاکرات کامیاب،حکومت کی ہیلتھ رسک الاؤنس کا نوٹیفکیشن 7 روز میں واپس لینے کی یقین دہانی, ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے نادرا چوک پر 3روز سے جاری دھرنا ختم کر دیا
چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی ڈاکٹرسرتاج کی سربراہی میں5رکنی وفد نے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈارسے ملاقات کی
جمعرات 10 ستمبر 2015 22:35
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) حکومت اور ڈاکٹرز کے مابین ہیلتھ رسک الاؤنس کے حوالے سے مذاکرات کامیاب ہو گئے،حکومت کی جانب سے ہیلتھ رسک الاؤنس کا نوٹیفکیشن سات روز میں واپس لینے کی یقین دہانی پر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے تین روز سے جاری نادرا چوک میں دھرنا ختم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو حکومت اور ڈاکٹرز کے مابین ہیلتھ رسک الاؤنس پر مذاکرات کامیاب ہو گئے،ڈاکٹروں کی جانب سے چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی ڈاکٹرسرتاج کی سربراہی میں پانچ رکنی وفد نے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈارسے ملاقات کی۔
ملاقات میں مسلم لیگ کے رکن قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری اور سیکرٹری کیڈ بھی موجود تھے،مذاکرات کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ، ڈاکٹر سرتاج نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے کامیاب مذاکرات ہو گئے ہیں انہوں نے پیر کو دوبارہ مذاکرات کیلئے بلایا ہے اور ہیلتھ رسک الاؤنس کے نوٹیفکیشن کو سات روز کے اندر واپس لینے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.