وفاقی حکومت اوراپٹما مابین 7سینٹ فی کلوواٹ (یونٹ بجلی)کے حساب سے ایل این جی کی فراہمی پراتفاق رائے ، تمام ٹیکسز، سرچارج اورگیس لاسزمذکورہ قیمت میں شامل ہوں گے

جمعرات 10 ستمبر 2015 22:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) وفاقی حکومت اوراپٹما کے مابین 7سینٹ فی کلوواٹ (یونٹ بجلی)کے حساب سے ایل این جی کی فراہمی پراتفاق رائے ہوگیاہے، جبکہ تمام ٹیکسز، سرچارج اورگیس لاسزبھی مذکورہ قیمت میں شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات کووفاقی وزیرتجارت انجینئرخرم دستگیرکی سربراہی میں حکومت اوربرآمدکنندگان کے مابین ایک مقامی ہوٹل میں پانچ گھنٹے تک طویل مذاکرات کے دوران وفاقی وزیرپٹرولیم وقدرتی وسائل نے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن کی جانب سے بجلی وگیس کی قیمتوں میں کمی اورگیس کی بلاتعطل فراہمی کامطالبہ بارباراٹھانے پرطیش میں آکرٹیکسٹائل ملوں کوکیپٹوپاورپلانٹس کیلئے 7سینٹ فی کلوواٹ آور(فی یونٹ بجلی)کے حساب سے ایل این جی فراہم کرنے کی پیشکش کرڈالی جوکہ اپٹمانے خوشی خوشی قبول کرلی۔

واضح رہے کہ 7سینٹ میں حکومت کے ٹیکسز، سرچارج، گیس انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ سیس اورسوئی سدرن وناردرن کمپنیوں کے گیس لاسزبھی شامل ہوں گے۔ اس حوالے سے ماہرین کاکہناہے کہ حکومت کومذکورہ قیمت پرٹیکسٹائل ملوں کوایل این جی کی فراہمی کیلئے 2سے 3سینٹ فی یونٹ سبسڈی اداکرناپڑے گی ورنہ ایل این جی کاسرکلرڈیبٹ پیداہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :