ملکی برآمدات کو بڑھانے کیلئے تمام وزارتوں کو کھل کر مربوط پالیسی بنانا ہوگی، خرم دستگیر
وزیراعظم کی زیر صدارت آج جلاس میں ملکی برآمدات بڑھانے کی سفارشات کی منظوری دی جائے گی ایکسپوٹرز کو ریفنڈ کے حوالے سے تحفظات کو دور کیا جائے گا،وفاقی وزیر تجارت کی ایکسپوٹرز کیساتھ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس
جمعرات 10 ستمبر 2015 23:00
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ملکی برآمدات کو بڑھانے کیلئے تمام وزارتوں کو کھل کر مربوط پالیسی بنانا ہوگی،وزیراعظم کی زیر صدارت آج(جمعہ کو ) اجلاس میں ملکی برآمدات کو بڑھانے کی سفارشات کی منظوری دی جائے گی۔ایکسپوٹرز کو ریفنڈ کے حوالے سے تحفظات کو دور کیا جائے گا،اس سال کے آخر تک تمام سیکٹر کو گیس کی فراہمی دستیاب ہوجائے گی۔
ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے اسلام آباد میں ایکسپوٹرز کے ساتھ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور ایکسپوٹرز حضرات کے مابین ملکی برآمدات کو بڑھانے پر تفصیلی سیشن ہوا ہے جس میں برآمدات کو بڑھانے کے بے سفارشات کو حتمی شکل دی گئی ہے اسے آج وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کاروں کے ریفنڈ جلد واپس کردئیے جائیں گے اس کے علاوہ ٹیکس کے معاملات کو آسان بنانے کے ساتھ ساتھ ایف بی آر کو ٹیکنالوجی سے لیس کیا جائے گا،اس موقع پر فیڈریشن آف پاکستان کامرس کے چےئرمین میاں ادریس نے کہا کہ بیوروکریسی معاملات کو ٹھیک طریقے سے چلنے نہیں دیتی اس کے علاوہ وزارتوں کے مابین تعاون نہ ہونے کی وجہ سے پالیسیاں ٹھیک طریقے سے نہیں چل رہیں،جس سے ملکی برآمدات نہیں بڑھ رہیں۔
میاں ادریس نے کہا کہ جب تک توانائی کا بحران حل نہیں ہوگا ملکی برآمدات میں اضافہ ممکن نہیں ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.