پاکستان کرکٹ بورڈ کا پاکستان سپر لیگ کو کرکٹ کیساتھ انٹرٹیمنٹ بنانیکا فیصلہ

جمعہ 11 ستمبر 2015 11:07

پاکستان کرکٹ بورڈ کا پاکستان سپر لیگ کو کرکٹ کیساتھ انٹرٹیمنٹ بنانیکا ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11ستمبر ۔2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کو بھرپور تفریح فراہم کرنے کا پروگرام تشکیل دے دیا ہے ۔ اولین سپر لیگ کے سنسنی خیز مقابلے تو کرکٹ دیوانوں کا لہو گرمائیں گے اس کے ساتھ ساتھ شوبز کی شخصیات بھی سپر لیگ میں جلوہ گر ہوں گی ۔

(جاری ہے)

20 ستمبر کو شیڈول پی ایس ایل لوگو کی تقریب میں گلوکار علی ظفر پرفارم کریں گے جبکہ میچز کے دوران اداکارہ عائمہ ملک، ماہ نور بلوچ ،اداکار ہمایوں سعید، شان اور گلوکار عاطف اسلم بھی پرفارم کریں گے ۔ پی ایس ایل کی ہر فرنچائز کے لیے دو شوبز سٹارز نمائندے ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :